کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 26 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات،بھاری مقدار میں گٹکا، ماوا ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پولیس نے قتل میں ملوث ملزم ریحان عرف بنگالی کو گرفتار کرلیا، پی آئی بی کالونی پولیس نے نعیم باجوڑی کو گرفتار کرکے پستول جبکہ محمد حسین کو گرفتار کر کے گٹکا اور ماوا، ٹیپو سلطان پولیس نے نعمت خان کو گرفتار کرکے گٹکا اور ماوا برآمد کیا،سچل پولیس نے عباس ٹائون میں فیکٹری پر چھاپہ مار کرچار ملزمان کو گرفتار کرکے 43لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی چھالیہ، بھاری مقدار میں تیار گٹکا اور ماوا، لاکھوں روپے مالیت کی کٹنگ اور پیکنگ مشینیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا، شاہ لطیف ٹاؤن ، سہراب گوٹھ ، ملیر سٹی، قائد آباد اور بن قاسم سے 7ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون، طلائی زیورات اور مسروقہ موٹر سائیکل بھاری مقدار میں گٹکا اور ماوا تحویل میں لے لیا گیا، یوسف ، مومن آباد پولیس نے محمد فاروق ، سرجانی ٹائون پولیس نے محمد آصف ، اورنگی ٹاؤن پولیس نے شکیل اختر ، پاک کالونی پولیس نے شیراز، اتحاد ٹاؤن پولیس نے رحیم شاہ، منگھوپیر پولیس نے روپوش ملزم محمد جمیل ، پاکستان بازار پولیس نے غلام حیدر اور بلدیہ ٹاؤن پولیس نے محمد ارسلان کو گرفتار کرلیا۔